
سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر و سنیارٹی کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کردی
جمعرات 29 مئی 2025 20:20
(جاری ہے)
صلاح الدین نے مزید کہا کہ مستقل تقرری کا اختیار صرف جوڈیشل کمیشن کے پاس ہے اور آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہی ممکن ہے، تقرری اور تبادلہ دو الگ الگ مفہوم رکھتے ہیں، جج کے تبادلے کے لیے با معنی مشاورت ضروری ہے ۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ایکٹ کے سیکشن 3 میں تقرری کی بات کی گئی ہے جب کہ ٹرانسفر کا ذکر تک موجود نہیں ہے، انہوں نے جوڈیشل کمیشن رول 6 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ریجن کا لفظ استعمال کیا گیا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں عدالت کے سامنے آئینی و قانونی نقطہ کی تشریح کا معاملہ ہے، تبادلے کے معاملے میں تین چیف جسٹسز شامل تھے، ہر چیز ایگزیکٹو کے ہاتھ میں نہیں تھی، تبادلے پر جج سے رضامندی بھی لی جاتی ہے اور آرٹیکل 175 اے کے تحت نئی تقرری ہوسکتی ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ کے منٹس عدالت کے پاس موجود ہیں جنہیں دیکھا جا سکتا ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ فرسٹ ایمپریشن کا کیس ہے اور ہمیں مستقبل کے لیے اس مقدمے کا فیصلہ کرنا ہے، وکیل صلاح الدین نے کہا کہ پہلے رائونڈ میں بھی انہوں نے یہی موقف اختیار کیا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے اس معاملے پر غور ہی نہیں کیا، جہاں قانون خاموش ہے، وہاں لازمی شقوں کا اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ تبادلے کا اختیار تو صدر پاکستان کا ہے، ججز کے ٹرانسفر کا عمل تو وزارت قانون نے شروع کیا۔درخواست گزار ججز کے وکیل صلاح الدین کے جواب الجواب دلائل کی عدم تکمیل پر کیس کی سماعت 16 جون تک ملتوی کر دی گئی ۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں عید الاضحیٰ کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد
-
نو مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے مزید اراکین اسمبلی نااہل ہو سکتے ہیں، وزیرمملکت عقیل ملک کا دعویٰ
-
پاکستان کی معیشت پر بھارتی حملے بے اثر، غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
-
پی ٹی آئی نے پنجاب میں پارٹی معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں ترمیم کردی
-
اماراتی سفارتخانے کی ویزے کیلئے بائیو میٹرک کے درخواست گزاروں کو 2جون سے داخلے کی اجازت
-
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان عوامی سطح پررابطے بڑھانے کی ضرورت ہے‘ گورنرپنجاب
-
وفاق ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ترقیاتی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں‘ آصف زرداری
-
گورنر سندھ سے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کی ملاقات، بندرگاہی انفراسٹرکچر، شپنگ اور فشریز کی ترقی پر تفصیلی تبادلہ خیال
-
حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے اور کلاسز شروع کرنے کا اعلان
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے پر قائم بکر منڈی کا دورہ،سہولیات کا جائزہ لیا
-
آندھی و بارشوں کے باعث 3شہری جاں بحق ،25زخمی ہوئے ‘ پی ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.