
صحافیوں کے وفد کا شاہ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ اور دیگر مذہبی مقامات کا دورہ
جمعرات 29 مئی 2025 21:40
(جاری ہے)
کمپلیکس کے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ و میڈیا احمد بن مساعد السویہری نے پاکستان، ترکی، نائجیریا، انڈونیشیا، ملائیشیا، مراکش، لیبیا، شام، مصر، فلسطین، یمن سمیت مختلف مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے 80 سے زائد صحافیوں پر مشتمل وفد کو غلاف کعبہ کی تیاری کے عمل اور اس کی تاریخ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ غلاف کعبہ کی تیاری تقریباً 10 ماہ کا وقت لیتی ہے اور اس پر 2 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال لاگت آتی ہے جو مکمل طور پر سعودی حکومت برداشت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ غلاف کعبہ ہر سال یکم محرم کو تبدیل کیا جاتا ہے اور یہ لمحہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے روحانی تجدید اور غور و فکر کا موقع فراہم کرتا ہے۔السویہری نے بتایا کہ غلاف کی تیاری میں جرمنی اور اٹلی سے درآمد شدہ اعلیٰ معیار کا ریشم استعمال ہوتا ہے۔ اس عمل کے دوران تقریباً 1000 کلوگرام خام ریشم جو کمپلیکس میں سیاہ رنگ میں رنگا جاتا ہے، کے علاوہ 120 کلوگرام سونے کا دھاگہ اور 100 کلوگرام چاندی کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پرانا غلاف کعبہ اتارنے کے بعد اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے غیر ملکی معززین اور اسلامی اداروں کو بطور ہدیہ پیش کیا جاتا ہے۔صحافیوں نے ریشم کو رنگنے اور بننے سے لے کر قرآن پاک کی آیات کو خالص سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کاڑھنے تک اس مقدس عمل کے تمام مراحل کا مشاہدہ کیا۔ سعودی مملکت کی غلاف کعبہ سے وابستگی 1927ء سے ہے، جب شاہ عبدالعزیز آل سعود نے اس کی تیاری کے لیے پہلی ورکشاپ قائم کی۔ 1977ء میں ایک نئی فیکٹری قائم کی گئی تاکہ اس مقدس روایت کو جدید اور وسعت دی جا سکے۔ موجودہ دور میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے دور میں اس فیکٹری کو "شاہ عبدالعزیز کمپلیکس" کا نام دیا گیا اور اسے "مسجد الحرام و مسجد نبوی کے امور کی عمومی صدارت" کے تحت کر دیا گیا۔غلاف کعبہ کے کمپلیکس کے علاوہ وفد نے کئی اہم مذہبی مقامات کا بھی دورہ کیا جن میں جمرات، مزدلفہ، جبل عرفات، سیرت نبویﷺ کا بین الاقوامی میوزیم، مکہ کلاک ٹاور میوزیم اور غلاف کعبہ کا میوزیم شامل تھے۔وفد نے کلاک ٹاور میوزیم کا بھی دورہ کیا جو فلکیات، وقت شناسی اور نماز کے اوقات و چاند نظر آنے جیسے اسلامی شعائر کے ساتھ سائنسی پہلوئوں کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ میوزیم "ابراج البیت" کمپلیکس میں واقع ہے اور سائنسی تحقیق کے ساتھ روحانی تقدس کو بھی جوڑتا ہے اور مکہ مکرمہ کا شاندار فضائی نظارہ فراہم کرتا ہے۔یہ دورہ مسجد الحرام کی توسیع کے تیسرے مرحلے کے مشاہدے پر اختتام پذیر ہوا جس سے لاکھوں زائرین کے لیے گنجائش اور سہولیات میں اضافہ ہو گا۔یہ دورہ سعودی وزارت اطلاعات اور جنرل اتھارٹی فار میڈیا ریگولیشن نے "مکہ شہر اور مقدس مقامات کی شاہی کمیشن" کے تعاون سے ترتیب دیا تھا۔یہ دورہ مملکت کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد قومی ترقی کے بڑے منصوبوں، خاص طور پر حج اور عازمین حج کی خدمت سے متعلق اقدامات کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے اور عالمی میڈیا میں سعودی عرب کے تشخص کو اجاگرکرنا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.