Live Updates

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم کا شاندار آغاز، ایک ہی تھرو میں فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 30 مئی 2025 10:25

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم کا شاندار آغاز، ایک ہی تھرو میں ..
گومی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2025ء ) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025ء کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔
جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔

 
 
ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔
مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے، جو ارشد ندیم کی کارکردگی سے تقریباً 10 میٹر کم رہی۔

(جاری ہے)

ارشد کی تھرو نہ صرف تکنیکی لحاظ سے مضبوط تھی بلکہ ان کے اعتماد اور فٹنس کا بھی بھرپور مظہر تھی۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024ء میں جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
یہ تھرو ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی تھی، جس نے انہیں عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔
ارشد ندیم کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار واپسی پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات