
ایلون مسک کہیں نہیں جارہے ، مسک ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایلون مسک کے ساتھ آج پہلے آفس اوول میں پریس کانفرنس کروں گا ، ہم انہیں کہیں نہیں جانے دیں گے، امریکی صدر کا اعلان
فیصل علوی
جمعہ 30 مئی 2025
11:50

(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ٹیکس بل پر اختلافات کے باعث ایلون مسک نے ٹرمپ انتظامیہ سے استعفیٰ دیاتھا۔ وائٹ ہاﺅس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتائے بغیر عہدہ چھوڑا تھا ۔ ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے طے کیا تھا کہ وہ حکومت کے خصوصی ملازم کے طورپر 130 روز کام کریں گے۔ یہ مدت 30 مئی کو مکمل ہونا تھی تاہم ٹرمپ انتظامیہ سے مایوسی کا شکار مسک نے 2 روزپہلے ہی وائٹ ہاوس کو خیرباد کہہ دیاتھا۔خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی کوششوں کی وجہ سے مسک شدید تنقید کی زد میں تھے۔الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا، سوشل میڈیا سائٹ ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک اور امریکا کے محکمہ برائے حکومتی کارکردگی کے سربراہ ایلون مسک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا وقت ختم ہو گیا۔ صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اضافی اخراجات کم کرنے کا موقع دیا تھا۔ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے ٹیکس بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بل یا تو بڑا ہوسکتا ہے یا خوبصورت مگر وہ نہیں جانتے کہ ایسا بل دونوں خصوصیات کا حامل کیسے ہو سکتا ہے؟۔ایلون مسک نے واضح کیا تھا کہ بل میں شامل بعض امور سے وہ خوش نہیں تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب حکومت کا اکتوبر میں ایک لاکھ گھروں کا ہدف مکمل کرنے کا فیصلہ
-
دوبارہ سے غیر معمولی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ
-
یوکرین: جولائی روسی حملوں میں شہریوں کی ہلاکتوں کا بدترین مہینہ
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک
-
افغانستان: خواتین و لڑکیاں باوقار زندگی گزارنے سے محروم، یو این ویمن
-
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
-
ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ نے امدادی سرگرمیوں کیلئے دوسرا ہیلی کاپٹر بھی بھیج دیا
-
وزیراعظم سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات،پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مختلف دوطرفہ میکانزم کے احیاء پر اطمینان کا اظہار
-
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے ‘ وزیراعظم
-
وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30 جون 2026 کی ڈیڈ لائن دے دی
-
صدرِزرداری اورسپیکرقومی اسمبلی کا بارشوں اور سیلاب سے ملک بھرمیں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار
-
موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.