موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ

جمعہ 15 اگست 2025 20:23

موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)موڈیز کی ریٹنگ اپ گریڈ سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اورایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی معیشت پر عالمی اعتماد بحال ہونے لگا ہے۔بین الاقوامی ریٹنگ کمپنی 'موڈیز' نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا ۔ پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ریٹنگ Caa2 سے بڑھا کر Caa1 کر دی۔

(جاری ہے)

موڈیزکی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ آؤٹ لک ''مثبت'' سے بڑھ کر ''مستحکم'' قرار دے دی گئی ۔بیرونی ذخائر میں بہتری اور قرض ادائیگی کی صلاحیت پر اعتماد میں اضافہ ہواہے۔آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مالیاتی استحکام اور اصلاحاتی اقدامات میں پیش رفت کا اعتراف کیا گیا ہے۔حالیہ اپ گریڈ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور ٹیکس دائرہ کار وسیع کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا عکاس ہے۔ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں سے پاکستان کی عالمی ساکھ مضبوط، معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہورہی ہے۔