
حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کیا جائے
صنعتوں کو فروغ دینے سے لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے، صنعتی ترقی کے لیے لازم ہے کہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی کمی کی جائے۔ مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ، امیر العظیم
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 15 اگست 2025
19:53

(جاری ہے)
لیاقت بلوچ اور امیر العظیم نے تاجروں سے ملاقاتیں کیں، مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور مصنوعات کے معیار کو سراہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ”میرا برانڈ پاکستان“ ملکی صنعت کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا، معیشت کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے کہ حکومت عوام اور صنعتوں پر ٹیکسوں کے بے جا بوجھ کو ختم کرے۔ انھوں نے کہا کہ سود کی لعنت اور آئی ایم ایف کی بدترین شرائط سے معیشت اور صنعت کا پہیہ جام ہو گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ویژن سے بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوان نسل کو آئی ٹی پروگرام سے باعزت روزگار کے مواقع مل رہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن تاجر برادری کی ہر سطح پر ترجمانی کر رہے ہیں، اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تاجر طبقات بھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ امیر العظیم نے کہا کہ ”میرا برانڈ پاکستان“ پر قوم کے ہر فرد کو فخر ہونا چاہیے، اس اقدام سے صنعتوں کو فروغ اور لاکھوں افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرے اور بجلی گیس کے نرخوں اور ٹیکسوں میں کمی کی جائے۔ پاکستان بزنس فورم نے ”میرا پاکستان برانڈ“ کو پوٹینشل فراہم کیا ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے ثمینہ سعید عظمیٰ گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین ”میرا برانڈ پاکستان“کو پروموٹ کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی، ملک سے محبت کا حقیقی تقاضا یہ ہے کہ پاکستانی قوم پاکستانی مصنوعات کا استعمال کرے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں بزرگ افراد کی نظرانداز زندگی
-
مہنگائی 60 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی دعویدار حکومت کے تمام تخمینے غلط ثابت
-
پراگ سے بوڈاپیسٹ: ووٹرز کے بڑے تحفظات ہجرت اور یوکرینی جنگ
-
سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائیوں میں 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے، نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے بھی اوپر چلی گئی
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی وفاقی وزیراحسن اقبال سے ملاقات
-
مصنوعی ذہانت کیلئے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی، انوشہ رحمان
-
ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی میں کام شروع کروانے کی یقین دہانی
-
رانا تنویرحسین نے زرعی تبدیلی کے لیے اشتراکی زراعت کو کلیدی قرار دیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
"ووٹ کو عزت دو" نعرہ آج بدل کر "بوٹ کو عزت دو" ہو چکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.