Live Updates

ٹوکیو،پاکستانی سفارتخانے کا وزیر تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد، جاپانی سرکاری عہدیداران، کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی

جمعہ 30 مئی 2025 16:04

ٹوکیو،پاکستانی سفارتخانے  کا    وزیر تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں ..
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا انعقاد کیا جس میں جاپانی اعلیٰ سرکاری عہدیداران، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ جمعے کو وزارت کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب سے خطاب میں جام کمال خان نے جاپان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، معدنیات، زراعت اور قابل تجدید توانائی جیسے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھرپور مواقع فراہم کر رہا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کو ان شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ حاصل ہوگا۔وفاقی وزیر نے جاپان میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تقریب میں دونوں ممالک نے باہمی اقتصادی تعاون کے فروغ اور مستقبل میں مضبوط و فائدہ مند شراکت داری کی خواہش کا اعادہ کیا۔\932
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات