Live Updates

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا سینڈیکیٹ اجلاس

جمعہ 30 مئی 2025 17:05

وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 13 واں سینڈیکیٹ اجلاس منعقدہوا۔رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر نبیلہ طلعت نے سینڈیکیٹ ایجنڈا کے مندرجات پیش کئے۔اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر مسعود صادق، پروفیسر طاہر مسعود، وڈیو لنک کے ذریعے پروفیسر ساجد مقبول اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن سدرہ سلیم، سپیشل سیکرٹری ایچ ای سی زاہدہ اظہر، وڈیو لنک کے ذریعے پرو وائس چانسلر پروفیسر جنید رشید، رجسٹرار یونیورسٹی پروفیسر نبیلہ طلعت، ایم ڈی پروفیسر ٹیپو سلطان، سیف اللہ سنبل، محمودالحسن، خواجہ محمد نوید، ڈین کالج آف پیڈریاٹرکس اینڈ چائلڈ ہیلتھ، پرنسپل کالج آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، پرنسپل کالج آف نرسنگ، محکمہ فنانس، محکمہ قانون و دیگر سینڈیکیٹ ممبران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے 12 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے تمام فیصلوں کی توثیق کردی۔اس موقع پر 12 ویں سینڈیکیٹ اجلاس کے فیصلوں کی عملدرآمد رپورٹ بھی پیش کی گئی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ کی تعمیر بارے آئی ڈیپ کے افسران سے بریفنگ لی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران خزانچی سمیت مختلف سٹیٹوٹری پوزیشنز کے ایڈیشنل چارج کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے 12 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران اکیڈمک کونسل کے 15 ویں اور 16 ویں اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مختلف کمیٹیوں اور بورڈز کے حوالے سے سینڈیکیٹ کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز اور کالج آف نرسنگ کیلئے نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظوری کے بعد ایم ایس این پروگرام کی الیجبلٹی، کری کولم اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تعاون سے پروگرام کو شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کے قیام اور لیبارٹری سامان کی بھی منظوری دی گئی ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ حکومت پنجاب یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی استعدادکار بڑھانا چاہتی ہے۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پیڈریاٹک نرسز بنانے والی پاکستان کی پہلی طبی درسگاہ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ذاتی دلچسپی سے سرکاری ہسپتالوں کے گذشتہ 5 سالوں میں ادویات کے 22 ارب روپے کے واجبات ادا کئے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے آئی ڈیپ کو یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی مین بلڈنگ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات