کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مختلف علاقوں کاد ورہ

انکاری خاندانوں سے گفت و شنید کر یں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں ،سید حسن نقوی کی ہدایت

جمعہ 30 مئی 2025 17:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں اپنے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ کمشنر کراچی نے منگھو پیر، پہاڑ گنج، پختون آباد ، سلطان آباد اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا گرم موسم میں ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذو الفقار میمن، اے ڈی سی سینٹرل عاصم عباسی ،منگھو پیر کے ٹاون چیئرمین علی نواز بروہی،ڈی ایچ او ویسٹ ڈاکٹر کیلاش،یوسی چیئرمین دل محمد ، کے ٹی ایف کوآرڈی نیٹر سعود یعقوب کھو سو ، مفتی طارق اور مختلف اداروں کے افسران موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے منگھو پیر میں آر ایچ سی کے دورے میں مکمل معلومات حاصل کیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے بتایا کہ ضلع میں 1533 ٹیمیں اور تقریبا 3000 پولیو ورکرز اس مہم میں کام کررہے ہیں اور ٹان چیئرمین، بلدیاتی نمائندے علمائے کرام، سول سوسائٹی کے افراد اور ڈاکٹر صاحبان بھر پور مدد کر ررہے ہیں انھوں نے کمشنر کو بتایا کہ انکاری افراد کی تعداد بہت تیزی کے ساتھ کمی ہوئی ہے کمشنر کر اچی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ انکاری خاندانوں سے گفت و شنید کر یں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں انہوں نے ٹان چیئرمین علی نواز بروہی سے اظہار تشکر کیا کہ آپ کی پوری ٹیم اس مہم میں بھر پور تعاون کر رہی ہے انھوں نے پہاڑگنج،یوسی کے چیئرمین دل محمد کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ 2 دنوں میں انسداد پولیو مہم کے اچھے نتائج آئینگے۔

(جاری ہے)

دریں اثناکمشنر کراچی کی صدارت میں قربانی کی آلائشوں کے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے ایم ڈی طارق علی نظامانی اے سی رابعہ سید احمد ،کراچی کے ایڈیشنل کمشنر سید غلام مہدی شاہ اور تمام ڈ پٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر کر اچی کو طارق علی نظامانی نے بریفنگ دی اور بتایا کہ آپ کی ہدایت اور سمت کے مطابق تمام کام مکمل کرلئے گئے ہیں اور انشااللہ عید الضحی کے پانچوں دنوں میں پورے کر اچی میں ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔

کمشنر کر اچی نے ہر ادارے کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں رابطہ رکھیں اورکسی بھی صورت میں کہیں سے بھی کوئی شکایت نہ ملے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں اور ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے قائم شدہ کنٹرول روم سے کسی بھی مشکل میں رابطہ کریں۔