چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا شمالی وزیرستان چترال میں سکیورٹی فورسز کوکامیاب آپریشن پر خراج تحسین

جمعہ 30 مئی 2025 19:13

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد  کا شمالی وزیرستان چترال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے شمالی وزیرستان چترال میں سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا ، ملک کا امن تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آپریشن میں لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت چار شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، ہمارے جوانوں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ، پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :