
ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات ) عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا چھٹا اجلاس
جمعہ 30 مئی 2025 19:13
(جاری ہے)
محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر انتظام جامع خادم الحرمین الشریفین مسجد عید گاہ مظفر آباد کے بقایا کام کا منصوبہ ، MCDP پراجیکٹ کے خلاف اراضی معاوضہ جات کا منصوبہ، کوٹلی شہر میں پانی کے ذخیرہ کو بہتر بنانے کیلئے 2 ٹیوب ویل کی تعمیر کا منصوبہ، ڈنگروٹ، کوٹلی میں پانی کے معیار کو بہتر بنانے کا منصوبہ، باغ شہر میں واٹر سپلائی سسٹم کی مرمتی و تکمیل کا منصوبہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر بلوچ واٹر سپلائی سکیم کا منصو بہ اور مختلف ترقیاتی /تعمیراتی منصوبہ جات کے سروے اور جیو ٹیکنیکل جائزہ لینے کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔
محکمہ صنعت و حرفت کے زیر انتظام وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام کا منصوبہ اور ٹرینگ سنٹر برسالہ کی زمین کے معاوضہ جات کا منصوبہ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے زیر انتظام ضلع بھمبر ،نیلم اور باغ میں آئی ٹی ایکسیلنس سنٹرز کے قیام کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ محکہ صحت عامہ کے زیر انتظام راولاکوٹ میں 200 بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال کا نظر ثانی منصوبہ پتن شیر خان کے مقام پر 10 بستروں پر مشتمل حاجی صحبت علی میموریل RHC ہسپتال کا نظر ثانی منصوبہ ، AIMS مظفر آباد میں سرجیکل بلاک کی تزئین و آرائش کا نظر ثانی منصوبہ ، 200 بستروں پر مشتمل DHQ ہسپتال میر پور میں سازو سامان و دیگر سہولیات کی فراہمی کا نظر ثانی منصوبہ RBTC ،CMHS ، AIMS مظفر آباد اور DHQs ہسپتالوں میں الیکٹرومیڈیکل سامان کی فراہمی کا نظر ثانی منصوبہ ، 30 بستروں پر مشتمل THQ ہسپتال پٹہکہ مظفر آباد کی تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ اور بیر پانی ضلع باغ میں RHC کی تعمیر کے نظر ثانی منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔ محکمہ تعلیم کالجز کے زیر انتظام عدالتی فیصلہ جات کی روشنی میں حصول اراضی کے معاوضہ جات کی ادائیگی کا منصوبہ اور محکمہ جنگلات کے زیر انتظام فارسٹ کمپلیکس بنک روڈ مظفر آباد کی تعمیر کا نظر ثانی منصوبہ محکمہ ماحولیات کے زیر انتظام واٹر کوالٹی کی درجہ بندی اور چشموں کی چھان بین کا نظر ثانی منصوبہ اور آزاد کشمیر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی ہیں لائن کے قیام کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔ محکمہ برقیات کے زیر انتظام 11KV کو ہالہ - IIفیڈر سے لوڈ کو چھتر کلاس فیڈر میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ،سیکرٹریٹ فیڈر مظفر آباد میں 11KV فیڈر کے کنڈکٹرز کی تبدیلی کا منصوبہ، 14MW جھینگ پاور سٹیشن کی ڈسٹر یوشن لائنز کی مرمتی کا منصوبہ ، رام پورہ سے سہیلی نالہ تک 11 KV ایکسپریشن فیڈز کے قیام اور 11KV فیڈ ر مظفر آباد کی ریکنڈ کٹنگ کا منصوبہ ، 32KV گرڈ سٹیشن بھروڑہ سے مظفر آباد شہر کیلئے 11KV فیڈر کی تعمیر کا منصوبہ، 11KV نیوسیکرٹریٹ فیڈر کی توسیع کا منصوبہ کہوڑی فیڈرسے جھینگ پٹہکہ فیڈر میں منتقلی کیلئے 11KV لائن کی تعمیر و مرمتی کا منصوبہ ، 32KV گرڈ سٹیشن منہاسہ سے سیری بانڈی باغ کیلئے 11KV ایکسپریس فیڈر کی تعمیر کا منصوبہ، 132KV گرڈسٹیشن باغ سے ارجہ ضلع باغ کیلئے 11KV فیڈر کی تعمیر کا منصوبہ ، منڈول ضلع پونچھ میں 11KV ایکسپریس فیڈر کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔ میر پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام MDA کے ماسٹر پلان کی تیاری کا منصوبہ اور پاکستان میں مہاجرین کے حلقہ جات میں تعمیراتی کاموں کے منصوبہ جات بھی زیر غور لائے گئے۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.