Live Updates

پارلیمنٹ کا 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کا بل غیر شرعی ہے،اسلم غوری

جمعہ 30 مئی 2025 19:15

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف)نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کا 18 سال سے کم عمر شادی کو غیر قانونی قرار دینے کا بل غیر شرعی ہے۔اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس قانون سازی کو مسترد کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ صدر نے خلاف شریعت بل کو منظور کرنے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیا ہے،جلد بازی سے حکمرانوں کی نیتوں پر شکوک و شبہات کو تقویت ملے گی۔ اسلم غوری نے کہاکہ قانون قرآن و سنت سے متصادم ہے،آئین پاکستان قرآن و سنت کے متصادم قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کریں گے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات