گورنر کے پی ، وزیر ریلویز، ہاکی فیڈریشن کی رسجا کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعہ 30 مئی 2025 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبر پختوانخوا فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر ریلویز حنیف عباسی، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مبارکبادی پیغام میں رسجا کے صدر ابوبکر بن طلعت، جنرل سیکریٹری ارسلان شیرازیً، فنانس سیکرٹری ناصر نقوی، پیٹرن عبدالمحی شاہ، چی?رمین شکیل اعوان سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباددیتے ہوے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیر ریلویز حنیف عباسی نے امید ظاہر کی کہ امید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت اسپورٹس صحافت کے فروغ کیلئے بہترین کردار ادا کرے گی، ملک کا سافٹ امیج اجاگر کرنے میں رسجا صحافتی تنطیم کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد نے رسجا کی نئی باڈی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رسجا کھیلوں کے حوالے سے ایک متحرک اور منظم صحافتی تنظیم ہے اور قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے رسجا کا کردار قابل ستائش ہے۔رسجا کی نئی قیادت کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔