یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع

جمعہ 30 مئی 2025 21:40

یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 61 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں 31 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری تیار کر لی ہے، جو 31 مئی کو حکومت کو ارسال کی جائے گی۔ قیمتوں میں حتمی ردوبدل کا فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا، جس کے بعد وزارتِ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا فیصلہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، ٹیکس ریٹس، اور روپے کی قدر کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔