گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان اور چترال میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 30 مئی 2025 21:40

گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان اور چترال میں دہشتگردوں کے خلاف ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شمالی وزیرستان اور چترال میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے آپریشن میں لیفٹینینٹ دانیال اسماعیل سمیت سکیورٹی فورسز کے 4 جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید جوانوں کے اہلخانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداکے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا امن تباہ کرنے والے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کا پختہ عزم و بہادری قابل تحسین ہے۔گورنرنے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔