ننکانہ صاحب ،محفوظ پنجاب ٹریفک قوانین آگاہی مہم بارے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ندیم عباس کی زیر قیادت ریلی نکالی گی

جمعہ 30 مئی 2025 22:35

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) وزیر اعلی پنجاب کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت ٹریفک قوانین آگاہی مہم جاری ہے۔ ڈی پی او سید ندیم عباس نے ڈی ایس پی ٹریفک رضاء الرحمان کے ہمراہ سٹی ننکانہ میں اگاہی ریلی کی قیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک قوانین آگاہی مہم کے سلسلہ میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں انجمن تاجران، ڈی ایس پیز، طلباء سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

شاہکوٹ میں ڈی ایس پی سرکل سانگلہ اعجاز ڈوگر نے ریلی کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

بچیکی میں ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر ملک ریاض نے ریلی کی قیادت کی۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین آگاہی مہم کا مقصد شہریوں میں آگہی پھیلانا ہے۔ والدین کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں۔ شہری بغیر ہیلمٹ اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ نہ کریں، دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ سے پرہیز کریں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین آگاہی مہم پر عملداری کے سلسلہ میں تاجر برادری ضلعی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ \378