پاکستان آکرہمیشہ بہت پیار ملا،، دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جانا چاہیے، اولمپین سبرینہ فلز موزر

کے ٹو سر کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے، جوڈو کیلئے کام کرنا چاہتی ہوں،آسٹرین اولمپین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 30 مئی 2025 22:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) آسٹریا کی چار مرتبہ کی اولمپین سبرینہ فلز موزر نے کہا ہے کہ پاکستان آکرہمیشہ بہت پیار ملا، پاکستان کیخلاف منفی خبریں چلائی جاتی ہیں، دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جانا چاہیے، کے ٹو سر کرنا ایک بہت مشکل ٹاسک ہے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) جنید عالم کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوے سبرینہ فلز موزر نے کہاکہ مشکلات کے باوجود کیٹوکا مشن مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہوں، کے ٹو سر کرنا بہت مشکل ٹاسک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان آکرہمیشہ بہت پیار ملا ، پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے دکھایا جانا چاہیے،پاکستان میں خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کیلئے کردار ادا کروں گی جبکہ پاکستان میں لڑکیوں کیلئے رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری سائیکل خراب ہوگئی لیکن میری عام شہریوں نیمددکی،کے ٹو کیلئے میں اپنے آپ کو چیلنج کرتی ہوں، جوڈو سے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنا ضروری ہے۔ جوڈو کو پروموٹ کرنا میرا خواب ہے۔ سبرینہ فلز موزرکا کہنا تھا کہ پاکستان میرے دل میں بستا ہے، پاکستان میرا گھر ہے ، پاکستان سے متعلق منفی خبروں کی میں ہر جگہ تردید کرتی ہوں۔ کے ٹو مہم کیل?ے اسلام آباد سے ہفتہ کو روانہ ہونگی۔