
وزیراعلیٰ مریم کا لیہ میں ڈی جی خان ڈویژن کیلئے ہونہارسکالرشپ فیزٹو اور لیپ ٹاپ سکیم کاباقاعدہ آغاز
طالبات کا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پرتپاک خیرمقدم ، یونیورسٹی آف لیہ کی طالبہ کا اشعار پڑھ کرزبردست خراج تحسین
جمعہ 30 مئی 2025 22:52

(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز شریف کو روایتی شال بھی پہنائی گئی۔ ’’پنجاب دی پگ… پنجاب دی دھی رانی دے سنگ‘‘ طالبہ نے پنسل سکچ پر کیپشن لکھا۔
درجنوں طلبہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کوہاتھ سے بنے پنسل سکچ اور پورٹریٹ پیش کئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو تحائف پیش کئے۔ سٹوڈنٹ میوزک سوسائٹی لیہ اور ڈی جی خان کے طلبہ نے ملی نغمہ ’’اے میرے نوجواں، تم ہی بنیان مرصوص بن کر رہو‘‘ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شاباش دی اور طالبات کو گلے لگا لیا، تصویر بھی بنوائی ۔ تقریب میںپولیس کے چاق وچوبند دستے نے طلبہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے کہنے پر نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار’’ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن ‘‘کی متاثر کن ویڈیو پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی لیہ امیرا بیدار کو سٹیج پر بلا کر شاباش دی۔ ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، لیہ اور راجن پور کے طلبہ و طالبات میں 1,645 لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ 586 لیپ ٹاپ ڈی جی خان ڈویژن کی سرکاری یونیورسٹیز، 199 میڈیکل کالج اور 860 لیپ ٹاپ کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے ۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے فیز ٹو کے تحت ڈی جی خان ڈویژن کی1,696 طلبہ کو ایک کروڑ 93 لاکھ روپے ملے۔ ڈی جی خان ڈویژن کی 414 سکالرشپس سرکاری جامعات، 62 سکالرشپس میڈیکل کالج اور 1,220 سکالرشپس کالجز کے طلبہ کو دئیے گئے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.