vاٹک پولیس اشتہاری مجرمان کے خلاف کمر بستہ، 2 اشتہاری گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 19:25

! اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء) اٹک پولیس اشتہاری مجرمان کے خلاف کمر بستہ، 2 اشتہاری گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات کی روشنی میں اٹک پولیس اشتہاری مجرمان کے خلاف کمر بستہ ہے اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری وحید ولد بنارس سکنہ پنڈ مہری تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر لیا جس نے سال 2024 میں گھریلو رنجش کی بنا پر قتل کر کے روپوش ہو گیا تھا دوسری جانب تھانہ فتح جنگ پولیس نے مجرم اشتہاری محمد صفدر ولد احمد خان سکنہ ڈھوک موہری داخلی کوٹ فتح خان تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جو کہ گزشتہ سال 2024 ماہ ستمبر سے شناخت چھپائے روپوش تھا۔