Live Updates

بی جے پی رہنماء کا پاکستان کی جانب سے 5بھارتی طیارے مار گرانے کا اعتراف

چین کے پاکستان کو دیئے گئے طیارے عمدہ ،فرانس کے بھارت کو دیئے گئے طیارے عمدہ نہیں تھے،سبرامنیم سوامی

جمعہ 30 مئی 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ء و سابق وزیر سبرامنیم سوامی نے مودی سرکاری کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کے 5طیارے گرائے جانے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے سینئر رہنماء سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 5طیارے گرائے، کارروائی میں چین کے کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ طیارے تو چین کے ہی تھے لیکن چین کے لوگوں نے نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے دیئے گئے طیارے عمدہ تھے مگر فرانس کے طیارے اتنے عمدہ نہیں تھے، پاکستان نے 5طیارے گرائے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رافیل طیارے ہمارے ملک کیلئے موضوع نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ رافیل کی خریداری کتنی کرپشن ہوئی یہ دوسری بات ہے کیونکہ مودی کے رہتے ہم تحقیقات نہیں کرسکتے، وہ ایسا ہونے نہیں دے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات