لاہور،کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے 2ملزمان گرفتار

جمعہ 30 مئی 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء) بادامی باغ کے علاقہ میں پولیس نے 14سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے 2اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کرایہ کے کمرے میں ساتھ ہی رہائش پذیر تھے، ملزموں نے والد کی غیر موجودگی میں سوئی ہوئی بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی، بچوں کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی نے فوری ملزموں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جس پر ایس ایچ او بادامی باغ نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزموں میں اشتیاق اور جان عالم شامل ہیں۔

ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایسے سفاک ملزمان کسی بھی رعایت کے حق دار نہیں انہیں قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :