Live Updates

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،راجہ ساجد عباسی

جمعہ 30 مئی 2025 22:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)راولپنڈی لیبر ونگ کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا عظیم احسان ہے کہ آج پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ ساجد عباسی نے کہا کہ میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، افواجِ پاکستان کی سربلندی، اتحاد بین المسلمین اور کشمیری و فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو یکجا ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات