Live Updates

۹جس ملک کی بنیادوں میں کلمہ طیبہ کے نام پر لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے اسی پاکستان میں انصاف بکتا نظر آتا ہے

جمعہ 30 مئی 2025 22:30

ٴ فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2025ء)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر کے حالیہ بیان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی آنکھیں ترس گئی ہیں حقیقی اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کو دیکھنے کے لئے جس ملک کی بنیادوں میں کلمہ طیبہ کے نام پر لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے اسی پاکستان میں انصاف بکتا نظر آتا ہے غریب عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھ کر ان حقوق کو پامال اور غصب کرنا تمام ادارے سرکاری ملازمین اپنا حق سمجھتے ہیں ایسے حالات میں آرمی چیف کی طرف سے پاکستان کو مضبوط ریاست بنانا، تمام اداروں کو قانون کے مطابق، آئین کے تحت بغیر کسی سیاسی و سرکاری دباؤ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا پابند کرنے کا اعلان 25 کڑور عوام کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کیا ہو سکتی ہے حافظ عاصم منیر صاحب اس کے ساتھ ہی اگر ملک میں قرآن وسنت کے مطابق ملکی نظام کو چلانے کا فی الفور اعلان بھی کر دیا جائے تو قوم آپ کو سر آنکھوں پر بٹھائے گی۔

(جاری ہے)

مولانا عبد الرشید حجازی نے 18 سال سے کم عمر میں نکاح پر پابندی کے قانون پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اسلامیہ جمہوریہ پاکستان میں قرآن وحدیث کے متضاد قانون سازی سے باز رہے۔ ایسے قانون بنانے والوں کرپشن، سرکاری املاک کی لوٹ مار، آئے روز درجنوں افراد کی ٹارگٹ کلنگ، غربت کے ہاتھوں مرتی عوام، وڈیرا شاہی کے آگے بے سروسامانی کے عالم میں پانی کو ترستی عوام کے لیے قانون سازی کیوں نہیں کرتے۔

عدالتوں میں پڑے پچاس پچاس سال پرانے کیسوں پر قانون سازی کیوں نہیں کرتے۔ انہیں جب بھی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو یہ لوگ قرآن وحدیث کو ہی چیلنج کیوں کرتے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان 18 سال سے کم عمر کی شادی کے قانون کی بھرپور مخالفت کرتی ہے کیونکہ یہ قانون قرآن وحدیث کے خلاف ہے آرمی چیف صاحب ملک کو اسلامیہ جمہوریہ پاکستان بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائے پوری قوم ساتھ دے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات