پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،علامہ سید ناظر عباس تقوی

ہفتہ 31 مئی 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) مذہبی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں علامہ سید جعفر حسین نقوی، علامہ غلام قاسم جعفری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانیت ہمارا سب سے بہترین تعارف ہے اور یہی تمام مذاہب ، مسالک کے درمیان اتحاد و وحدت کا بہترین نقطہ بھی ہے۔پوری قوم ملکی دفاع کے لئے متحد ہے اور وطن عزیز کی حفاظت کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ شدت پسند ذہنیت کا مالک مودی خطہ کو تباہی و بربادی کی طرف دھکیلنا چاہتا تھا لیکن افواج پاکستان نے اپنی سر زمین کے دفاع میں ماہرانہ اور پیشہ وارانہ قابلیت و صلاحیت کا ثبوت دیتے ہوئے پوری دنیا میں وطن عزیز کا وقار بلند کردیا ہے۔محب وطن پاکستانی یقیناً ریاست کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔