اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ عملہ نے گم شدہ آئی پیڈ مسافر کو واپس کر دیا

ہفتہ 31 مئی 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ عملہ نے گم شدہ آئی پیڈ مسافر کو واپس کر دیا - پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر برمنگھم کے رہائشی بیرسٹر شمس الرحمان کو ان کا آئی پیڈ واپس لوٹا دیا گیا ، یہ آئی پیڈ وہ 26 مئی کو بین الاقوامی آمد کے ایریا میں بھول گئے تھے۔

(جاری ہے)

سٹاف کی کوششوں سے ڈیوائس فوری طور پر شناخت کر کے واپس کر دی گئی۔ مسافر نے ایک ویڈیو پیغام میں اظہار تشکر کرتے ہوئے ایئرپورٹ اسٹاف کی ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔