وزیراعلیٰ مریم نواز کی ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 31 مئی 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر نے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری اپنے ایک تہنیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو ارشد ندیم کی کامیابی پر فخرہے،ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں ایک بار پھر گولڈ میڈل حاصل کر کے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا ،انہوں نے گولڈ میڈل کے ساتھ قوم کے نہ صرف دل جیتے بلکہ تاریخ بھی جیتی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’شاباش ارشد ندیم شاباش ہمیں آپ پر ناز ہے،آپ کی کامیابی پر پوری قوم خوش ہے ‘‘۔انہوں نے ارشد ندیم کی مسلسل کامیابیوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہارکیا اورمستقبل میں اس طرح کی مزید کامیابیاں حاصل کر کے ملک کا نام روشن کرنے کیلئے دعا بھی کی ۔