Live Updates

د*اسرائیل نے شمالی غزہ میں آخری ہسپتال کو بھی خالی کروانے کا حکم دیدیا

ہفتہ 31 مئی 2025 18:10

: غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء)شمالی غزہ میں موجود ہسپتال انتظامیہ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جلد از جلدہسپتال خالی کردینے کا حکم دیا گیا ہے ۔برطانوی میڈیا کے مطابق غزہ میں جاری جنگ کے دوران شمالی غزہ میں موجود واحد اسپتال کو اسرائیلی فوج نے خالی کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر صالح نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جبالیا میں موجود الاودہ ہسپتال کو 2 ہفتے کے محاصرے کے بعد خالی کروا لیا گیا ہے، اب شمالی غزہ میں کوئی صحت مرکز موجود نہیں۔دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جاری آپریشن میں 72 افراد کو شہید کردیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات