Live Updates

ستھرا پنجاب پروگرام ،نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ضلع قصور کی صفائی کا جائزہ اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن ستھرا پنجاب کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے ‘ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدر انصاری

ہفتہ 31 مئی 2025 18:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء) وزیراعلیٰنپنجاب مریم نوازشریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایم پی اے محمد نعیم صفدر انصاری اور ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ضلع قصور کی صفائی کا جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میںنمنعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل آفیسرز، سی ای اوز، کنٹریکٹرز، ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم، ڈی ایف سی، ڈی او لائیو سٹاک،،سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹیز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام تحصیلوں میں مسنگ مشینری اور موجودہ مشینری کی تعداد اور مطلوبہ مشینری کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح سب تحصیلوں میں ورکرز کی تعداد اور مطلوبہ ورکرز کی تعداد سمیت صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمران علی نے سی اوز اور کنٹریکٹرز کو عید سے قبل مطلوبہ سٹاف اور مشینری پوری کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسی طرح ایم سیز میں گھوسٹ ملازمیں اور ڈیلی ویجرز کے خلاف سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری کئے۔بعد ازاں اجلاس میں عید پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران قصور میں مویشی منڈیوں میں پانی کے چھڑکاو، صفائی کے انتظامات، شیڈز اور لائیو سٹاک کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈمپنگ سائیٹس اور کولیکشن سنٹرز بارے تفصیل سے بتا یا گیا۔

اس موقع ممبر صوبائی اسمبلی /چیئرمین وزیراعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے وژن ستھرا پنجاب کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے اور انکی کی شبانہ روز محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قصور شہر کو نہ صرف خوبصورت بنائیں گے بلکہ عید قرباں پر گذشتہ سالوںنسے بھی مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرکے وزیراعلیٰ پنجاب سے داد وصول کریںنگے۔ ڈی سی عمران علی نے اس موقع پر بتایا کہ شہر کے نمایاںنمقامات پر بڑے بینرز اور بل بورڈز آویزاں کئے جائیں گے اور عید کے دنوں میں لائیٹنگ کی جائے گی تاکہ قصور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے۔
Live عید الاضحیٰ سے متعلق تازہ ترین معلومات