20 سال سے زائد سال سے ملازمتیں، وظیفہ سمیت دیگر مرعات سے ڈیرہ بگٹی کے معذور افراد کو محروم رکھا گیا ہے ، عبدالغفار بگٹی

ہفتہ 31 مئی 2025 19:15

) کوئٹہ (آن لائن) سہارا ویلفیئر سوسائٹی ضلع ڈیرہ بگٹی کے صدر عبدالغفار بگٹی نے کہا ہے کہ 20 سال سے زائد سال سے ملازمتیں، وظیفہ سمیت دیگر مرعات سے ڈیرہ بگٹی کے معذور افراد کو محروم رکھا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع ڈیرہ بگٹی میں گیس کمپنی سمیت دیگر اداروں میں ملازمتیں نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے معذور نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں اس کے علاوہ معذوروں کے نام پر آنے والے فنڈز آتے ہیں لیکن معذور افراد کو مہیا نہیں کیا جاتا ہے 1952ء سے لیکر آج تک گیس کمپنیاں ضلع ڈیرہ بگٹی میں کام کررہے ہیں اور اربوں روپے کی کمارہے ہیں لیکن معذوروں کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے کوٹہ کی پوسٹوں پر من پسند لوگوں کو بھرتیاں کررہے ہیں جس کی وجہ سے اس مہنگائی کے دور میں معذور افراد نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے ہیں لیکن معذوروں کی داد رسی کرنے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہم آرمی صدر مملکت ، وزیر اعظم، چیف فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر، چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ معذوروں کو انا کا جائز دیکر مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔