ت*حیدرآباد، 4سالہ معصوم بچی کیساتھ زنا کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار

ہفتہ 31 مئی 2025 19:15

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) 4سالہ معصوم بچی کیساتھ زنا کی کوشش میں ملوث ملزم گرفتار دو روز قبل تھانہ پنیاری کی حدود میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک درندہ صفت انسان نے 4 سالہ معصوم بچی الف کو اپنی وحشت کا نشانہ بناتے ہوئے زنا کی کوشش کی معصوم بچی کی ماں نے پولیس سے رابطہ کیا اور اس واقعہ کی اطلاع دی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے اس واقعہ کی فوری اطلاع ملتے ہوئے فوری انکوائری اور رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے انچارج ہیومن رائٹس سیل ماریہ ساریو اور پنیاری پولیس نے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی انکوائری کرتے ہوئے رپورٹ پیش کی ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے انکوائری رپورٹ کے بعد ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے چند گھنٹوں میں اس افسوسناک واقعہ میں ملوث درندہ صفت انسان توفیق عرف ماڑیا کو گرفتار کرلیااس واقعہ کا مقدمہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں کرائم نمبر 91/2025 زیر دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کردیا گیا۔