ذ*حیدرآباد،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا بدترین لوڈ شیڈنگ پر تشویشکا اظہار

ہفتہ 31 مئی 2025 19:15

'حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حسسکو لیاقت کالونی اور الیاس اباد ڈویژن کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ معمول بنا ہوا ہے جس سے رہائشی علاقے شدید متاثر ہو کر رہ گئے ہیں جمعہ کے روز رحمان ٹان نورانی بستی اور دیگر علاقوں میں صبح پانچ بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی بندش سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مساجدوں میں نماز جمعہ میں مسجدوں کے یو پی ایس تک نے کام کرنا چھوڑ دیا جس کی وجہ سے نمازی پسینوں میں شرابور رہے مگر حسسکو الیاس اباد اور حسسکو لیاقت کالونی کو شرم نہ ائی یہ سلسلہ روز مرہ کا معمول بنا لیا ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہاں پر قائم باڑے کارخانے واپڈا کے لائن مینوں کی سرپرستی میں چل رہے ہیں جس میں افسران بھی ملوث ہے ائے روز اپریشن کے نام پر ڈرامہ رچا کر لائن مین منتھلی وصول کر رہے ہوتے ہیں اور لائن لاسز پورے کرنے کے لیے پورا پورا دن بجلی بند کر دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں کہیں بھی اگر بجلی کی چوری ہے تو حیسکو کا کام ہے کہ ان کے کنکشن منقطع کریں جو لوگ باقاعدگی سے بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں کرتے ہیں انہیں اندھیروں میں کیوں رکھا جاتا ہے گھنٹوں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ سے گھریلو صارفین ذہنی اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں بجلی نہ ہونے سے پانی کی سپلائی بھی معطل رہتی ہے جس سے علاقہ مکین پانی سے بھی محروم ہو جاتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ پریٹ آباد رحمان ٹاؤن میر نبی بخش ٹان ارد گرد کے اطراف میں ٹرانسفارمر خرابی ہونے کے بعد واپڈا اہلکاروں کو پیسے جمع کر کے دینے پڑتے ہیں تو کمپلین بنائی جاتی ہیں ورنہ لائن مینوں کو فرصت نہیں ہوتی کہ علاقہ مکین کی کمپلین پر کان دھرے جس کی انہوں نے مذمت کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی وفاقی محتسب اعلیٰ ، چیف ایگزیکٹو حیسکو ، اے ایس ای ایکسین سمیت ڈویژن الیاس اباد ڈویژن لیاقت کالونی ایس ڈی اوز سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیں اور بلا جواز غیر اعلانیہ گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ختم کریں تاکہ علاقہ مکین سکھ کا سانس لے سکیں بلوں کی ادائیگیاں کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حیسکو ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیحات ہونی چاہیے