ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کیا، شازیہ مری

ہفتہ 31 مئی 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ پاکستان کو ایک اور گولڈ میڈل مبارک ہو۔انہوںنے کہاکہ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کیا۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہاکہ 86.40 میٹر کی شاندار تھرو سے ارشد نے ایک اور زبردست کامیابی حاصل کی۔انہوںنے کہاکہ ارشد ندیم پاکستان کے کھلاڑیوں کیلے ایک بہترین مثال ہیں، ارشد ندیم کے مستقبل میں مزید کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔انہوںنے کہاکہ ارشد ندیم محنت، عزم اور حوصلے کی زندہ مثال ہیں، ارشد ندیم کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ارشد ندیم کے اس سنہرے کارنامے نے وطن کی فتح میں تاریخی کردار ادا کیا، ارشد ندیم ہماری نسلوں کے لیے روشن مثال بن چکے ہیں۔