طارق فضل چوہدری کی ارشد ندیم کو ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 31 مئی 2025 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ارشد ندیم کو ایشیائی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیولن تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ شاباش ارشد ندیم اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہو۔ انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم مسلسل کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، وہ پاکستانی ایتھلیٹس کے لئے مشعل راہ ہیں،ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں ہمیں ان پر فخر ہے، وہ انشاء اللہ اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے۔