گ*تمباکو نوشی نوجوانوں کی صحت ،مالی وسائل دونوں کے لیے سنگین خطرہ ،ملک وقاص سعید

ةمرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ہنر مند اور باوقار شہری کے طور پر دیکھنے کی خواہشمند ہے،ملک وقاص

ہفتہ 31 مئی 2025 20:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ ملک وقاص سعید نے انسدادتمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ تمباکو نوشی نوجوانوں کی صحت اور مالی وسائل دونوں کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے،مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بناناچاہتی ہے،سگریٹ نوشی کی وجہ سے نوجوان نسل نہ صرف اپنے جسمانی و ذہنی صحت کو تباہ کر رہی ہے بلکہ وہ اپنی قیمتی رقم بھی ضائع کر رہے ہیں جو کہ ان کے بہتر مستقبل کی تشکیل میں کام آ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ملک وقاص سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو ایک صحت مند، ہنر مند اور باوقار شہری کے طور پر دیکھنے کی خواہشمند ہے،ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، اٴْنہیں بہتر بنائیں اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کریں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ تمباکو نوشی جیسے مہلک رجحانات اٴْن کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں،نوجوان آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو سگریٹ نوشی جیسی عادات کو ترک کریں اور اپنی توانائیاں اور وسائل ایسے شعبوں میں صرف کریں جو ان کے علم، ہنر اور شخصیت کی تعمیر میں مددگار ثابت ہو،جو رقم نوجوان روزانہ سگریٹ پر خرچ کرتے ہیں، اگر وہی رقم کسی آن لائن کورس، فنی تربیت یا مطالعے پر خرچ کریں تو وہ نہ صرف خود کو ایک بہتر فرد بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے خاندان اور ملک کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔