
%احتجاج کے 5845 دن ، ماہ جبین کی جبری گمشدگی کی مذمت ، عید کے دن مظاہرہ کریں گے ۔ وی بی ایم پی کا اعلان
ہفتہ 31 مئی 2025 20:50
(جاری ہے)
تنظیم کے مطابق ماہ جبین ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ بلوچستان یونیورسٹی میں لائبریری سائنس کی طالبہ ہیں۔ وی بی ایم پی کا کہنا ہے کہ ماہ جبین کو پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے شال سے گرفتار کرنے کے بعد جبری لاپتہ کیا۔
وی بی ایم پی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جب کسی فرد کو جبری طور پر لاپتہ یا ماورائے عدالت قتل کیا جاتا ہے تو اس کے خاندان کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔ رہنماں نے بی ایس او کے لاپتہ چیئرمین زاہد بلوچ کے بھائی شاہ جہان کرد کے قتل اور ماہ جبین کے بھائی یونس کی جبری گمشدگی کو اس کی مثال قرار دیا۔ یہ انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہے۔ جبری گمشدگی جیسے جرم کو بلوچستان میں معمول بنا دیا گیا ہے۔ پاکستانی حکام اور اسٹیبلشمنٹ کے حامی افراد سوشل میڈیا پر اس عمل کا دفاع کرتے ہیں۔ یہ تصور کہ بے چہرہ ججوں اور خفیہ عدالتوں کے ذریعے بلوچ تحریک سے نمٹا جائے، نہ آئینی ہے نہ اخلاقی۔ ایسے اقدامات طاقتور طبقے کے مفادات کو تحفظ دیتے ہیں، نہ کہ انصاف کو۔ تنظیم نے کہا کہ جبری گمشدگی بذاتِ خود ایک ناقابلِ معافی جرم ہے، لیکن خواتین کی جبری گمشدگی ایک نہایت حساس اور پیچیدہ مسئلہ ہے، جسے کسی بھی صورت میں جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔وی بی ایم پی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ جبین، ان کے بھائی یونس اور دیگر لاپتہ افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔مزید برآں، وی بی ایم پی نے اعلان کیا ہے کہ عید کے روز نہ صرف جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج ہوگا بلکہ ذاکر مجید کی جبری گمشدگی کے 16 سال مکمل ہونے پر بھی خصوصی مظاہرہ کیا جائے گا۔ یاد رہے، ہر سال عید کے موقع پر تنظیم ان لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مظاہرہ کرتی ہے جو برسوں سے اپنے خاندانوں کے ساتھ عید منانے سے محروم ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.