گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سابق سینیٹر سید مزمل شاہ سے ملاقات، جلد صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 31 مئی 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سابق سینیٹر سید مزمل شاہ کی عیادت کیلئے ایبٹ آباد ان کی رہائش گاہ گئے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری شجاع خانزادہ عرف شازی خان، ڈویژنل صدر ملک فاروق اعوان، ضلعی صدر سلیم شاہ، دیگر عہدیداران و کارکنوں نے گورنر و صوبائی صدر کا سینیٹر سید مزمل شاہ کے گھر آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے سابق سینیٹر سید مزمل شاہ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر احمد حسین نے بھی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی اورعلاقائی و ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ سابق صوبائی وزیر احمد حسین نے انہیں کاغان کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔