محکمہ موسمیات کی آج کراچی میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے

ہفتہ 31 مئی 2025 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2025ء)محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خوشخبری سنادی، آج(اتوار) گرمی کی شدت میں کمی ہوگی تاہم موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے کہا کہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ آج(اتوار) زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہفتہ کوشہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 29.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جارہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے، سمندری ہوائیں بحال ہیں۔

متعلقہ عنوان :