Live Updates

ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

پیر 2 جون 2025 21:19

ایشین گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم آج وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی ہیرو تھائی ایئرویز کی فلائٹ ٹی جی 345 کے ذریعے ساڑھے دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ، لاہور پہنچے۔ ارشد ندیم سئیول سے براستہ بنکاک لاہور آئے۔ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کے شایانِ شان استقبال کے لیے ان کے والد، دیگر اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر ان کے والد کا کہنا تھا:"میرے بیٹے نے پہلے بھی ملک و قوم کا نام روشن کیا اور آج ایک بار پھر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ میں آج بہت خوش ہوں۔"انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ارشد ندیم کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

استقبالیہ ہجوم میں لیسکو اور واپڈا کے افسران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جو قومی ہیرو کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے آئے تھے۔

ارشد ندیم کے ہمراہ قومی ایتھلیٹس یاسر سلطان اور شجر عباس بھی وطن واپس پہنچے، جنہیں مداحوں اور اہل خانہ کی جانب سے بھرپور خوش آمدید کہا گیا۔اس موقع پر ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرس اولمپکس کے بعد یہ میرا پہلا گولڈ میڈل ہے جسے جیتنے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، انہوں نے کہا کہ گولڈ گولڈ ہے جتنے مرضی میڑ پر مل جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ مقابلہ کیا اور 50 سال کے بعد ہمارے ملک میں ایشین گولڈ میڈل آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلے مقابلے میں ایک دن کا وقفہ آتا تھا لیکن اس دفعہ نہیں آیا۔اس موقع پر پنجاب حکومت کے نمائندے، پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی اور واپڈا کے اہلکار بھی آئے تھے جنہوں نے بہت اچھے طریقے سے استقبال کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات