Live Updates

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ’’ ولیج ڈیفنس گارڈز‘‘کو متحرک کر دیا

وی ڈی جیز بھارتی فوج کی تشکیل شدہ ایک نجی ملیشیاہے جو ماضی میں قتل عام میں ملوث رہی

اتوار 1 جون 2025 13:05

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیرکے سرحدی علاقوں میں مسلم آبادی کا قتل عام کرنے کے لئے بھارتی پیرا ملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)نے جموں خطے میں نجی مسلح گروہ’’ ولیج ڈیفنس گارڈز‘‘ (VDGs)کو جسے مقامی طور پر کرائے کا گینگ کہا جاتا ہے، متحرک کردیا ہے اوراس کے لئے تربیتی پروگرام شروع کیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نام نہاد دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے نام پروی جی ڈی کیمپوں میں ہتھیاروں کی تربیت، حکمت عملی وضع کرنے اور صورتحال سے آگاہی حاصل کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔ وی ڈی جیز1990کی دہائی میں بھارتی فوج کی تشکیل شدہ ایک نجی ملیشیاہے جو ماضی میں خاص طور پر پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں کے دور دراز علاقوں میںبے گناہ شہریوں کو قتل کرنے میں ملوث رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جدید رائفلوں سے لیس اور آر ایس ایس سے متاثر خصوصی پولیس افسران کی قیادت میں وی ڈی جیزکو آزادی پسند آبادی کو ختم کرکے بھارتی فوج کے لئے راستہ ہموار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ویلج ڈیفنس گارڈز جسے پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیز (VDCs)کے نام سے پکارا جاتا تھا، 1990کی دہائی کے وسط میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں آزادی پسندوں کو دبانے کے لیے قائم کئے گئے تھے۔سابق فوجیوں اور ہندوتواکے حامی نوجوانوں پر مشتمل وی ڈی جیز کوبھارتی فوج تربیت دیتی ہے اور ان کو سیلف لوڈنگ رائفلز (SLRs)جیسے ہتھیاروں سے لیس کیا جاتا ہے۔ہر وی ڈی جی یونٹ عام طور پر 10سی15اراکین پر مشتمل ہوتا ہے، اس کی قیادت ایک خصوصی پولیس افسر یا سابق فوجی کرتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات