ظالمانہ لوڈشیڈنگ ،جے یو آئی بلدیہ ٹان کا کے الیکٹرک بلدیہ آفس پر بھرپور احتجاج ، بڑی تعداد میں عوام شریک

بلدیہ ٹائون سے بدترین لوڈشیڈنگ ختم، جی ایم بلدیہ مسعود باجوہ کو فوری برطرف کیا جائے، قاری مظہرالدین ،مفتی فیض الحق ، عطا الرحمن دیشانی ودیگر کا خطاب

اتوار 1 جون 2025 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)بلدیہ ٹائون میں بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف جے یو آئی بلدیہ ٹائون کے تحت کے الیکٹرک بلدیہ آفس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور اہل علاقہ شریک ہوئے، مظاہرے سے جے یو آئی بلدیہ ٹائون کے جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسو ، ضلع کیماڑی کے سینئر نائب امیر مفتی فیض الحق ، بلدیہ ٹائون کے سینئر نائب امیر مولانا ابرار احمد عثمانی ، سیکرٹری اطلاعات عطا الرحمن دیشانی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا ظہور احمد سمیت رہنمائوں نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ بلدیہ ٹائون سے طویل بدترین لوڈشیڈنگ ختم کیا جائے ،ناجائز اوور بلنگ کاظالمانہ سلسلہ روک دیا جائے اور اس کے زمہ دار کے الیکٹرک کے جی ایم بلدیہ مسعود باجوہ کو فوری برطرف کیا جائے،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے ہیں جن پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور بجلی کے ناجائز بلوں کے خلاف نعرے درج ہیں تھے ، قاری مظہرالدین ودیگر رہنمائوں نے کہا کہ شدید گرمی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے مظلوم عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، آج مجبور ہوکر تپتی دھوپ میں اپنے حق کے لئے آواز بلند کررہے پیں ، اگر حکومت اور متعلقہ اداروں نے فوری اقدامات نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کے الیکٹرک کے افسران نے جے یو آئی رہنمائوں سے مذاکرات کئے جس میں لوڈشیڈنگ سے متعلق جے یو آئی بلدیہ ٹائون کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔