پشاور تھانہ انقلاب پولیس کی کارروائی، خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے چھترو ڈاگ میں کوچیوں کو لوٹنے والا منظم گینگ بے نقاب

اتوار 1 جون 2025 17:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) تھانہ انقلاب پولیس نے علاقہ چھتروں ڈاگ میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے کوچیوں کو لوٹنے والے منظم گینگ کا سراغ لگا کر چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے 25 مئی کو تھانہ انقلاب کی حدود چھتروں ڈاگ میں تلاشی کے نام پر لوٹ مار کی تھی، گرفتار ملزمان میں سید رحمان ولد بادشاہ خان، علی رضا ولد ہمیش گل، شبیر ولد دین محمد اور عبد اللہ عرف طورے ولد وہاب خان شامل ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑیاں بھی برآمد کرلی گئی ۔

متعلقہ عنوان :