
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا اپسوس صارف اعتماد سروے نتائج کا خیرمقدم،نتائج حکومت کی نجی شعبے کی ترقی، برآمدات اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی مستقل کوششوں کا ثمر قرار
اتوار 1 جون 2025 18:10
(جاری ہے)
وزیرِ خزانہ نے سروے کے نتائج کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج گزشتہ 14 ماہ میں حکومت کی مربوط اور ذمہ دارانہ معاشی حکمتِ عملی کی کامیابی کی عکاسی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے، زرِ مبادلہ کی شرحِ تبادلہ کو مستحکم کرنے، زرمبادلہ کے ذخائر کو بحال کرنے اور مالی نظم و ضبط کو بہتر بنانے جیسے اہم اقدامات سے عوام کے اعتماد اور معاشی بحالی کے لیے بنیاد فراہم کی ہے۔وزیر خزانہ نے یہ بھی واضح کیا کہ بڑے حجم کی خریداریوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے صارفین کے اعتماد میں بھی پچھلے سال کی نسبت دوگنا اضافہ ہوا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب گھرانے اپنی مالی حالت کے بارے میں پہلے سے زیادہ پُراعتماد ہیں۔ اسی طرح روزگار کے تحفظ کے حوالے سے بھی اعتماد کی شرح 2019 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر ہے جو روزگار کی صورت میں بہتری اور ترقیاتی پالیسیوں کے مثبت اثرات کا غماز ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ اپسوس سروے میں نظر آنے والا اعتماد صرف شہری علاقوں تک محدود نہیں بلکہ دیہی علاقوں، نوجوانوں اور خواتین میں بھی نمایاں بہتری دکھائی دے رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ معاشی بہتری وسیع بنیادوں پر ہو رہی ہے۔انہوں نے اس اعتماد کو حکومت کی نجی شعبے کی ترقی، برآمدات کے فروغ، سماجی تحفظ کے اقدامات اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی مستقل کوششوں کا ثمر قرار دیا۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے، ساختی اصلاحات کو تیز کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ معاشی ترقی کے ثمرات تمام شہریوں تک یکساں طور پر پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ آئی پی ایس او ایس سروے کے نتائج پاکستان کی درست معاشی سمت کا بروقت ثبوت ہیں اور اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ ملک پائیدار بحالی اور مضبوطی کی راہ پر گامزن ہے۔
مزید قومی خبریں
-
قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل پیسے بھی کمانے لگا، ایک ہزار ڈالرز کما لئے
-
کشمیریوں کا استصواب رائے کا حق نہ ملا تو برصغیر آتش فشاں بنا رہے گا ،پاک بھارت جنگ کا خطرہ رہے گا‘خواجہ سعد رفیق
-
ریڈیو پاکستان کی ممتاز آواز یاسمین طاہر طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں
-
لاہور میں غیر قانونی خون کا کاروبار، یو پی ایچ بلڈ بینک اینڈ پلازما سنٹرسیل
-
مون سون بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں ،شرجیل میمن
-
پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی، وزیراعلیٰ سندھ
-
میرٹ کی بالادستی ہو گی تو قابل لوگ آگے آئیں گے‘سردار سلیم حیدر
-
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا حیدرآباد کا دورہ
-
سندھ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث 5ملزمان گرفتار
-
کے الیکٹرک بحران شدت اختیار کر گیا، حکومت سے فوری مداخلت کا مطالبہ
-
نوکری کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا ایک نوجوان قتل، دوسرا زخمی
-
بدر ایکسپو فئر دنیا بھر میں ملکی مصنوعات کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ ہوگی، سید ناصرشاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.