سوات،فضاگٹ میں فیصل آباد سے آئے سیاحوں کو لوٹ لیا گیا

چور گاڑی کا شیشہ توڑ کر نقدی، موبائل فونز اور خواتین کے پرس لے گئے

اتوار 1 جون 2025 18:25

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)سوات کے معروف تفریحی مقام فضاگٹ میں فیصل آباد سے آئے سیاحوں کو نامعلوم چوروں نے لوٹ لیا۔ سیاح دریائے سوات کے کنارے سیر و تفریح میں مصروف تھے کہ اچانک چوروں نے ان کی گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ کر قیمتی سامان چرا لیا۔

(جاری ہے)

متاثر ہ سیاحوں برکت علی اور منیر احمد نے بتایا کہ چوری شدہ اشیا میں دو موبائل فون، ایک لاکھ انیس ہزار روپے نقدی، اور خواتین و بچوں کے پرس شامل ہیں۔

متاثرہ سیاحوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، مگر تاحال ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔مینگورہ کی بنڑ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے بیانات قلمبند کر کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔