Live Updates

پی پی 52ضمنی انتخاب، صوبائی الیکشن کمشنر نے راجہ پرویز اشرف کے الزامات کو مسترد کر دیا

پی پی پی رہنما الزامات کو ثابت کرنے کے لیے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں، بیان

اتوار 1 جون 2025 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی پی 52سیالکوٹ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔جاری بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ پی پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف اپنے الزامات کو ثابت کرنے کیلئے ٹھوس شواہد کے ساتھ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کریں۔

(جاری ہے)

صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن تمام شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شکایت کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انتظامیہ کی جانب سے مختلف پولنگ اسٹیشنز بند کرنے کی خبروں کو سراسر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہاکہ پی پی 52 سیالکوٹ کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پرامن طریقے سے جاری رہی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات