طیارے گرنے کا اعتراف، بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

اتوار 1 جون 2025 19:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2025ء)طیارتے گرانے کے اعتراف پربھارتی فوج کے سابق افسر اور دفاعی تجزیہ کار پراوین سواہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پراوین سواہنی نے کہا ہے کہ جب سے مودی اقتدار میں آئے ہیں بھارتی فضائیہ تنزلی کا شکار ہے، بھارت کو ایسی سرکار کی ضرورت ہے جو جدید جنگوں کو سمجھتی ہو، ایسے اعترافات کے بعد بھی آپریشن سندور کی کامیابی کا دعویٰ کرنا عجیب ہے۔