آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق 6 سال میں پہلی بار اکثریتی پاکستانیوں نے ملک کی سمت کو درست قرار دیا

اتوار 1 جون 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2025ء) آئی پی ایس او ایس کی جانب سے کئے گئے سروے کے مطابق 42 فیصد پاکستانیوں نے قرار دیا ہے کہ پاکستان درست سمت کی جانب گامزن ہے۔اتوار کو آئی پی ایس او ایس کی جانب سے جاری کئے گئے سروے کے مطابق 6 سال میں پہلی بار اکثریتی پاکستانیوں نے ملک کی سمت کو درست قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

29 فیصد کے مطابق 2019 سے اب تک اس وقت ملکی معیشت مضبوط ہے۔

37 فیصد کے مطابق آئندہ 6 ماہ میں ملکی معیشت کی مزیدبہتری کے امکانات ہیں۔ سرمایہ کاری میں اعتماد اور بڑی خریداریوں میں بھی ریکارڈ بہتری ہے۔اس سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری،اخراجات اور محفوظ ملازمتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔دیہی علاقے،خواتین اور نوجوان پرامید ہیں اور مایوسی پر سبقت حاصل ہے۔