وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیاہے : مریم اورنگزیب

ؔپنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری

پیر 2 جون 2025 03:30

~لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2025ء) سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ڈرینزکی بحالی، مینجمنٹ و اصلاحات کا جامع فیصلہ کیاہے -محکمہ تحفظ ماحول اورضلعی انتظامیہ کو پنجاب ڈرین ایکٹ اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ پر قانونی عملدرامد کی سخت ہدایت کی ہے -پنجاب کے ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے -ماحولیاتی تحفظ کے تحت ''پولیوٹرز پی'' اصول کے تحت آلودگی پھیلانے والے اداروں سے نقصانات کا ازالہ وصول کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہڈیارہ ڈرین سمیت پنجاب کے تمام ڈرینز میں صنعتی و میونسپل فضلہ ڈالنے پربھی مکمل پابندی عائدہے - وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈرینز بحالی و مینجمنٹ کمیٹی نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیاہے - سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت پہلے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے اور ہڈیارہ ڈرین بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی - اجلاس میں محکمہ ماحولیات کو ہڈیارہ کے اطراف سخت کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا گیا-واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے والی اور کیمیائی فضلات ہڈیارہ ڈرین میں ڈالنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائیگا-محکمہ صحت سے ہڈیارہ کے اردگرد صحت عامہ پر رپورٹ اور پلان طلب کرلی گئی ہے - واسا، صنعت و آبپاشی سمیت تمام اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی گئی -صوبے بھر کے ڈرینیج نظام کا مکمل سروے، خامیوں کی نشاندہی اور حل پیش کیا جائے گا- ڈرینیج سسٹم کی مرمت و اپ گریڈیشن کے لیے جامع منصوبہ بندی کی منظوری دی گئی - پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانے کا فیصلہ بھی کیاگیا -سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ ماحولیاتی و صحت عامہ کا تحفظ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اور ترجیحی ماحولیاتی منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کر دیے گئے ہیں -حکومت سے مکمل تعاون کرتے ہوئے انڈسٹریز کو پولیٹرز پے پر مؤثر اقدامات کرنا ہوں گی-تمام صنعتوں کو ماحولیاتی تحفظ میں اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہی- انڈسٹری کو اجتماعی طور پر پولیوشن ریڈکشن کی قومی مہم میں شامل ہونا ہوگا حکومت اور انڈسٹریز کا اشتراک ہی صاف ستھرا اور محفوظ ماحول یقینی بنائے گا-