Live Updates

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل نومبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا،ذرائع

حکومت قومی ایئر لائن کے 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے

پیر 2 جون 2025 03:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل نومبر 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا، حکومت قومی ایئر لائن کے 50 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری گروپس نے قومی ایئر لائن کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔گزشتہ ہفتے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22 ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیشرفت یا معلومات سے لاعلم ہیں جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی سے اضافے کا جواز پیش کر سکتی ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج دونوں نے باضابطہ طور پر PIA سے وضاحت طلب کی کیونکہ شیئرز کی قیمتوں میں اضافے نے ممکنہ قیاس آرائی پر مبنی سرگرمی یا نامعلوم کارپوریٹ کارروائیوں کے بارے میں سوالات اٹھائے ہیں۔یاد رہے اپریل کے آخری ہفتے میں وفاقی حکومت نے باضابطہ طور پر قومی ایئر لائن کی نجکاری کیلیے ایک اشتہار جاری کیا تھا جس سے دلچسپی رکھنے والی جماعتوں کیلیے بولی جمع کروانے کا عمل شروع ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات