صحافیوں کا چوہدری اشرف ساہی شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

پیر 2 جون 2025 13:17

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء) چوہدری محمد اشرف ساہی شہید کی شہادت کے بعد منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں صحافی برادری نے یک زبان ہو کر قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ 12 دن گزرنے کے باوجود حکومتی ادارے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے تک نہیں پہنچا سکے۔ صحافیوں نے چوہدری اشرف ساہی کے تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی، جہاں انہیں بزرگوار، باوقار، سادہ دل، حق گو اور دین و ملت سے سچی محبت رکھنے والی'' شخصیت کے طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب میں شریک صحافیوں نے زور دے کر کہا فوری انصاف شہادت کو 12 دن گزرنے کے باوجود قاتل فراری ہیں، جس سے عوام میں بیزاری پھیل رہی ہے۔پنجاب پولیس مجرموں کی گرفتاری کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کر رہیں۔

(جاری ہے)

تمام صحافیوں نے ایک کال پر اکٹھے ہو کر یہ واضح کیا کہ وہ شہید کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں گیصحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشرف ساہی کی شہادت نے علاقے میں امن کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پیش رفت کا دعویٰ محض کاغذی نہیں ہونا چاہییچوہدری اشرف ساہی کے اہل خانہ نے ریفرنس میں شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا صبر جواب دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا: ''ہماری بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ قاتل اگر 12 دن میں نہیں پکڑے گئے تو کیا 12 سال میں پکڑے جائیں گی'' شرکاء نے نوٹ کیا کہ متعلقہ اداروں کی طرف سے اس واقعے پر کوئی واضح بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ دیگر معاملات (جیسے سوشل میڈیا کی بندش) پر فوری ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے۔ چوہدری اشرف ساہی شہید کی تعزیتی ریفرنس نے نہ صرف ایک عظیم سماجی شخصیت کو خراج تحسین پیش کیا، صحافی برادری کی جانب سے شہید کی خدمات کو سلام، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ۔