Live Updates

بجٹ غیر معمولی اصلاحات، معاشی بحالی کے نئے عزم کیساتھ ترتیب دینا ہوگا‘ علی عمران آصف

مالیاتی فریم ورک، ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے خدوخال واضح کیے جائیں‘ سینئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہو ر چیمبر

پیر 2 جون 2025 14:11

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہآئندہ مالی سال کا بجٹ غیر معمولی اصلاحات، معاشی بحالی، اور مالی نظم و ضبط کے نئے عزم کے ساتھ ترتیب دینا ہوگا ،آئی ایم ایف نے بجٹ کی تیاری اور وسیع تر معاشی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے جو اقدامات تجویز کئے ہیں حکومت کو انہیں سامنے لانا چاہیے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مالیاتی فریم ورک، میکرو اکنامک اہداف اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے خدوخال واضح کیے جائیں، پاکستان کا اسٹریٹجک فریم ورک کیا ہوگا اس پر بھی اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ہدف شدہ سبسڈیز محدود اور، فضول اخراجات کو سرے سے ختم کرے ،مستحکم میکرو اکنامک پالیسیوں بشمول سخت اور ڈیٹا پر مبنی مانیٹری پالیسی کو اپنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں ٹیرف اسٹرکچر کی خامیوں کو دور ، نظام کے ذریعے ہونے والے نقصانات کو کم اور لاگت کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا جائے جس کے لئے بے جا ٹیکسز ختم کرنا ہوں گے تب پاکستان عالمی منڈیوں میں مسابقت کی دوڑ میں شامل رہ سکے گا۔بجٹ کے تناظر میں ہونے والے حالیہ مذاکرات میں آئی ایم ایف نے بھی توانائی کے شعبے میں عدم کارکردگی سے متعلق اپنی تشویش ظاہر کی ہے ۔کیونکہ بجلی پیدا کرنے کی بلند لاگت، ترسیلی نقصانات اور گردشی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم نے طویل عرصے سے ملکی مسابقت کو متاثر کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات